صوابی (مانند نیوز ڈیسک) صوابی پولیس کے چارروز سے لاپتہ سپاہی کی نعش گجو خان میرہ سے ملی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق صوابی میں نامعلوم افراد نے ٹریفک پولیس اہلکار کو اغوا کرکے قتل کردیا۔ مقتول کانسٹیبل فضل اکبر صوابی ٹریفک پولیس میں تعینات تھے۔ مقتول گزشتہ چار دنوں سے لاپتہ تھے اور اسماعیلہ گاؤں کے رہائشی تھے۔ ان کی نعش پولیس تھانہ زیدہ کی حدود میں ملی۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ مقتول کے لواحقین نے قتل میں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے