اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ایک بار پھر کہتاہوں عدالت کی بجائے اسپیکر آفس آئیں اصلاحات کیلئے آپ کی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم)کے نظام کو پہلے صرف سمجھیں آپ کے تمام خدشات دور کریں گے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر پیچھے نہیں ہٹ سکتے یہ ہمارا انتخابی وعدہ تھا۔ ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شریف زرداری فیملی سیاست قصہ پارینہ ہے، اب اپوزیشن میں بھی نئے کھلاڑیوں کی باری ہے، اگلے دو سال پاکستان کی تاریخ کے اگلے دو عشروں کی سیاست طے کریں گے، 1990 کی دھائی کی سیاست کا مکمل اختتام اگلے دو سالوں میں طے ہے۔جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آپ پارلیمان کے چند پڑھے لکھے لوگوں سے ہیں اور اوپر سے وکیل انٹرنیشنل لا پر آپ کی دسترس سے بھی انکار نہیں ایسی باتیں وہ کرتے ہیں جن کو تنقید کا ہنر نہ آتا ہو آپ جیسے لوگ بھی تک بازی پر آ جائیں گے تو عقل کی تنقید کون کرے گا؟واضح رہے کہ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ایبسولوٹلی ناٹ کہنے والے وزیراعظم نے آج کلبھوشن کو NRO اور ملک کی معاشی خودمختاری مکمل طور پر اغیار کے قدموں میں رکھ دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے