پبی (مانند نیوز ڈیسک) ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کی جانب سے ضلع نو شہرہ میں فرضی مشقوں کا سلسلہ جاری ہے. ریسکیو 1122 فورس نوشہرہ اور نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے درمیان فرضی مشقیں شیل پیٹرول پمپ وتڑ کے مقام پر منعقد کئے گئے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایات پر صوبے بھر میں عوام کو بنیادی خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے ساتھ تربیتی مشقیں بھی کی جا رہی ہے ریسکیو 1122 فورس نوشہرہ اور نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے درمیان فرضی مشقیں شیل پیٹرول پمپ وتڑ کے مقام پر منعقد کئے گئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوشہرہ اویس بابر کی قیادت میں قائم ٹرینگ ونگ نے نیشنل ہائی وے پولیس نوشہرہ کے ہمراہ فرضی مشقوں میں حصہ لیاڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے مزید کہا کہ فرضی مشقوں کے دوران کسی بھی قسم کے ٹریفک حادثے اور آئل ٹینکر میں آگ لگنے کی صورت میں ابتدائی اقدامات,بچاو اور دوسروں کی مدد کے بارے میں عملی اور جامعہ نمونے پیش کیے گئے ٹرینگ وینگ انچارج حضرت علی شاہ نے کہا کہ اب تک مختلف اداروں کے ساتھ ملکر متعدد فرضی مشقوں _کااہتمام کیا گیا۔جس سے بروقت اور بہترین انداز میں نمٹنے اور حفاظتی اقدامات سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی گئی نیشنل ہائی وے پولیس انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو1122 کے بین الاقومی طرز کی سہولیات فراہم کرنے اور تربیت دینے کے عمل کو بے حدسراہا گیا اور آئندہ بھی اس قسم کی مشترکہ مشقوں کا انعقاد کر نے پر اتفاق کیا گیا