تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) تخت بھائی پریس کلب کے انتخابات برائے سال 2022 مکمل ہوگئے۔اکبرخان یوسفزئی اتفاق رائے چیئرمین،احمدزادہ مہمند سینئر وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔اس سلسلے میں تخت بھائی پریس کلب کا ایک انتخابی اجلاس زیر صدارت الیکشن کمیٹی کے چیئر مین الحاج دوست محمد درویش اور ڈپٹی چیئرمین حاجی حیات اللہ اختر منعقد ہوا۔اجلاس میں پریس کلب کے تمام ارکان نے شرکت کی۔اس موقع پر اتفاق رائے سے اکبرخان یوسفزئی چیئرمین،احمدزادہ مہمند سینئر وائس چیئرمین،حاجی فضل وہاب روغانی وائس چیئرمین اول،عبدالوہاب مہمند وائس چیئرمین دوم،ڈاکٹرجان عالم جنرل سیکرٹری،امجد خان مہمند فنانس سیکرٹری،حاجی مسعود اعوان ڈپٹی جنرل سیکرٹری،ثناء اللہ جائنٹ سیکرٹری،فیصل زادہ مہمند ڈپٹی جائنٹ سیکرٹری، جلال صافی آفس سیکرٹری، عبدا للہ جان صابر مجلس عاملہ کے چیئر مین جبکہ شیر علی، واجد خان، امتیاز خان، ماجد صافی، خلیل اللہ، سلمان یوسفزئی،عابد خان یوسفزئی، شہزاد پریس کلب کے ممبران منتخب ہوگئے۔اس موقع پر سینئر صحافی پریس کلب کے بانی حاجی حیات اللہ اختر نے نومنتخب کابینہ سے حلف لے لیا۔