الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ اسسٹنٹ کمشنر غلام غوث نے کہا ہے کہ اشیائے خردنوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کرنے والوں کیساتھ سختی سے نپٹے گے،کھانے پینے کے اشیاء میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا،عوام انتظامیہ کو ایسے تاجروں اور منافع خوروں کی نشان دہی کریں انتظامیہ بھرپور ایکشن لے گی۔ان خیالات کا اظہار اے سی الپوری غلام غوث نے گزشتہ روز عوامی شکایات پر ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری میں مختلف ہوٹلوں اور دکانوں میں کھانے،چائے اور اشیائے خردنی کے ریٹس اور معیار چیک کرنے کے موقع پر کہی اور صفائی کے حوالے سے سخت ردعمل کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹل والے صفائی پر خصوصی توجہ دیں۔کرونا ایس او پیز کے حوالے سے انھوں نے ایس اوپیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے مختلف مقامات،ٹرانسپورٹ اڈوں پر ویکسین ایشن کارڈ چیک کئے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کرایہ نامے چیک کئے اور کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے