تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی فرمان علی خان کا تحصیل تخت بھائی میں مختلف قصائیوں کے دکانوں پر، ہوٹلوں پر اور جعلی صابن بنانے والے  کارخانے پر چھاپا۔ کارلانے کو سیل کر دیا۔ جبکہ ناقص صفائی پر کئی افراد  کے خلاف قانونی کاروائی کی اور بھاری جرمانہ بھی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی فرمان علی خان نے تحصیل تخت بھائی میں مختلف قصائیوں کے دکانوں پر چھاپا مارا جس میں اس نے قصائیوں کی پرائس اور صفائی کے لحاظ سے چیکینگ کی۔ اورپرائسنگ اور ناقص صفائی پر کئی افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔اس کے علاوہ جعلی کارخانے پر چھاپا بھی مارا جہاں پر اس نے صابن کی کوالٹی دیکھی جو بلکل صحیح نہیں تھا اور کارخانے میں صابن ایک نام سے بنایا جا رہا تھا اور پراڈکٹ  کا نام دوسرا تھا۔ جبکہ کارخانہ غیر قانونی بھی تھا۔ اس کے پاس کارخانہ چلانے کیلئے این او سی بھی نہیں تھا اس پر فرمان علی خان نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے کارخانے کو سیل کر دیا اور بھاری جرمانہ بھی عائد کردی۔ جبکہ تحصیل تخت بھائی میں مختلف میگا مارٹس اور ہوٹلوں کا معائنہ بھی کی۔ ناقص صفائی اور ایکسپائر پروڈکٹ پرقانونی کاروائی کی اور اونرکو جرمانہ کر دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے