ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخواہ اسمبلی کے ممبران و سٹاف کے لیے انتھرو انسائیڈتنظیم کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کراچی میں کیا گیا، جس میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر مشتاق احمد غنی، ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی محمود جان اور دیگر اراکینِ اسمبلی کے علاہ اسمبلی سیکرٹری کفایت اللہ آفریدی و متعلقہ اسمبلی سٹاف نے شرکت کی۔ ورکشاپ کی تقریب سے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی نے گزشہ تین سال کے عرصے میں 137 بل پاس کیے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری اسمبلی نے خواتین کے حقوق کے لیے قانون سازی کی جس میں جائیداد میں حقوق اور گھریلو تشدد کے قوانین کافی اہمیت کے حامل ہیں۔ مشتاق احمد غنی نے کہا کہ ہمارے صوبے کی خواتین اراکین اسمبلی نے بھی ہمیشہ عورتوں کے حقوق کے لیے بھرپور کام کیا، انھوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں اس اسمبلی کا سپیکر ہوں جس کے اتنے قابل ممبران ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے تمام اراکین کی کارکردگی شاندار ہے۔ مشتاق غنی نے کہا کہ ہماری اسمبلی وہ واحد اسمبلی ہے جس میں رواں سال میں خواتین اراکینِ اسمبلی کے لیے ڈے کیر سنٹر بھی بنایا گیا ہے۔ ورکشاپ کے اختتام پر سپیکر مشتاق احمد غنی نے شرکاء میں اسناد تقسیم کی اور انتھرو انسائیڈ تنظیم کو بہترین ورکشاپ کروانے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے