فیصل آباد (مانند نیوز ڈیسک) فیصل آباد میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ریسکیو  حکام کے مطابق فیصل آباد میں سمندری کے علاقے رجانہ روڈ پر تیز رفتار کار دھند کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کے درمیان ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 11 سالہ لڑکے سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔حادثے کے شکار زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب تاندلیانوالہ میں موٹرسائیکل سوار دھند کے باعث گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے