نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) دیرینہ دشمنیوں کے خاتمے اور منشیات فروشوں کے سوشل بائیکاٹ کے لئے نوشہرہ پولیس کا عوام رابطہ مہم بدستور جاری۔ارشد احمد DSP اکوڑہ کا دروازگئی نظام پور میں عوام کیساتھ میٹنگ کا انعقاد۔پرانی دُشمنیوں کے خاتمے اور منشیات جیسے لعنت سے اپنے نوجوان نسل کو بچانے کیلئے نوشہرہ پولیس کی کاوشیں بدستور جاری ہیں۔اس سلسلے میں ارشد احمد DSP اکوڑہ نے نے دروازگئی نظام پور میں علاقہ مشران کیساتھ میٹنگ کا اعقاد کیا۔جس میں مقامی پولیس افسران سمیت کثیر تعداد میں علاقہ مشران نے شرکت کی۔ارشد احمد DSP اکوڑہ نے مشران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ پولیس پختون روایات کے مطابق مشران کے ذریعے دشمنیوں کو دوستی میں تبدیل کرنے کیساتھ منشیات سے معاشرے کو پاک کرنے کیلئے سرگرم ہے۔جاری مہم  کا مقصد منشیات سے پاک معاشرے کا قیام ہے۔ جو اُس وقت تک ممکن نہیں جب تک  منشیات فروشوں سے سوشل  بائیکاٹ نہ کی جائے۔ اور یہ صرف مقامی مشران کے تعاون کی بدولت ہی ہو سکتا ہے۔منشیات سے پاک  اور پرامن  معاشرے کیلئے  مشران کو اپنی بے لوث خدمات پیش کرنی ہوگی۔علاقہ مشران نے دشمنیوں کے خاتمے اور منشیات کے سدباب کے لئے نوشہرہ پولیس کے سنگ ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے