لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر تعلیم و پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود نے ملاقات کی، جس میں تنظیمی امور، سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شفقت محمود کو تحریک انصاف پنجاب کا صدر بننے پر مبارکباد دی۔ وفاقی وزیر تعلیم نے عبدالستار ایدھی انڈر پاس کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا عبدالستار ایدھی انڈر پاس سے لاکھوں شہریوں کو آمدورفت میں آسانی ہوگی، یہ منصوبہ لاہور کے شہریوں کیلئے ایک تحفہ ہے، منصوبوں میں لوٹ مار کے کلچر کو دفن کر کے شفافیت کو فروغ دیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا کہ لاہور کی تعمیرو ترقی کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، ان منصوبوں میں کروڑوں روپے کی بچت کر کے نئی مثال قائم کی ہے، لاہور کے شہریوں کیلئے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کا پراجیکٹ شروع کریں گے، اس منصوبے پر 50 ارب روپے لاگت آئے گی، جو بھی وعدہ کیا وہ نبھایا، الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں، پراپیگنڈہ کرنے والے جان لیں کہ عوام کی خدمت کھوکھلے دعوؤں سے نہیں ہوتی، پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے