جمرود (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور کی سربراہی میں ریسکیو خیبر نے ضلع بھر میں سال2021میں 4095 مختلف قسم کے حادثات و واقعات میں عوام الناس کو بروقت ایمرجنسی سہولیات فراہم کی خیبر کنٹرول روم کو گزشتہ سال232031ٹیلیفون کالز موصول ہوئی جس میں 35096 غیر ضروری اور جعلی کالز پر مشتمل ہیں جبکہ194780 معلوماتی اور ڈراپ کالز ہیں سال 2021 میں ریسکیو 1122ضلع خیبر نے ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال1940ایمرجنسیاں کیں ہیں اور اسی طرح 1174 میڈیکل 393 روڈ ٹریفک کے حادثات، 88آگ لگنے کے،186کروناوائرس، گولی لگنے اور لڑائی جھگڑوں کے 92 ڈوبنے کے 12 بم دھماکے کے 06 عمارت گرنے کے 08 اور دیگر 196 حادثات میں 4462 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہمی کے ساتھ مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جس میں 60افراد موقعے پر زندگی کی بازی ہارگئے۔اسی دوران ریسکیو1122 نے مختلف سکولز،سرکاری دفاتر، اور لوکل کمیونٹی میں ابتدائی طبی امداد،آگ سے بچاؤ اور ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی تربیت و آگاہی فراہم کی صوبائی حکومت اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد کی بہترین حکمت عملی سے ریسکیو 1122 کا دائرہ کار ضم شدہ اضلاع اور مختلف تحصیلوں تک بڑھادیاہیں۔