ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) صحابہ کرام کی گستاخی کے بڑھتے ہوئے واقعات حکومت اور اداروں کی ناکامی ہیں۔ صحابہ کرام کی حرمت کے لئے ہر قسم کی قربانی دینا اہل سنت کے لئے ایک اعزاز ہے۔ اسلام آباد میں معلون مرزا حسین کی طرف سے خلیفہ اول کی گستاخی پر ایکشن لیکر اسے گرفتار کیا جائے۔ انتظامیہ ضلعی خطیب کے لئے اہل سنت کے کسی عالم دین کا انتخاب کرے۔ صحابہ کی ناموس اور اپنے جائز مطالبات کے لئے  ہڑتال احتجاج اور پہیہ جام سارے آپشنز استعمال کر سکتے ہیں۔ اہل سنت والجماعت کے ضلعی امیر مولانا ظفر رحمان نے پختہ مسجد ہنگو میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اہل سنت واجماعت کے دیگر مشران، عمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ظفر رحمان نے کہا کہ پاکستان میں صحابہ کرام اور مقدس ہستیوں کی بے حرمتی اور ان کی کردار کشی کے بڑھتے ہوجے واقعات ریاستی مدینہ کے سربراہ اور بحثیت مسلمان ہم سب کے لئے باعث شرم اور آفسوسناک ہے۔ ایسے ملعون افراد کے خلاف ریاستی اداروں اور حکومت کی طرف سے کسی قسم کا ایکشن نہ لینا مسلمانوں کے لئے انتہائی تکلیف دہ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں گستاخ مرزا حسین نے  خلیفہ اول حضرت ابوبکر کی شان میں گستاخی کی اسے فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 ہنگو کے استاد مقدر حسین بارہاں صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کا مرتکب ہوا ہے ادے نوکری سے برخاست کرکے قرار واقعی سزا دینے کے لئے تمام اداروں سے رابطے کئے لیکن وہ پھر بھی اپنی نوکری پر بحال ہے اسے فوری طور پر نوکری سے برخاست کیا جائے۔ مولانا ظفر رحمان نے کہا کہ ضلع ہنگو میں ضلعی خطیب پر اہل سب کا حق ہے جبکہ اہل تشیع کے مسلک کے علامہ خورشید انور جوادی نے بطور خطیب اپنی مدت میں توسیع کہ درخواست کی ہے ضلعی انتظامیہ اسے توسیع دینے سے باز رہے اور کسی اہل سنت کے عالم دین کو ضلعی خطیب  مقرر کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے