نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ قاضی میڈیکل کمپلیکس کے عملے کا احتجاج دوسرے روز میں داخل، مظاہرین کے احتجاج سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا، مظاہرین نے قاضی میڈیکل کمپلیکس کے بورڈ آف گورنر کے چیئر مین کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں مالی اور انتظامی بد عنوانیوں کے انکشافات اور پے درپے قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے بورڈ آف گورنرکے چیئرمینوں کے تغیانتیوں کی صورت میں ہسپتال پر تجربوں سے ہسپتال میں بہتری کی بجائے خرابیاں آنے لگیں جس پر ہسپتال کی طبی و غیر طبی عملے نے احتجا ج شروع کر رکھا اور وہ احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر قاضی میڈیکل کمپلیکس کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین کو ہٹانے کے مطالبات درج تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک قاضی میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین کو ہٹایا نہیں جاتا واضح رہے کہ مسلسل دو روز سے احتجاج کی وجہ سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید دشواریوں کا ساسامنا کرنا پڑا ہے جبکہ بعض مریضوں نے تو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور بعض نے ڈاکڑوں کے نجی کلیمکس کا رخ کر دیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے