نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ محمدعمرخان نوشہرہ کے صحافی برادری سے تعارفی ملاقات۔ضلع میں کرائم کے کنٹرول کے حوالے سے خصوصی بات چیت۔جرائم کی نشاندہی اور خاتمے میں میڈیا کا کردار قابل تعریف ہے۔ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر نوشہرہ محمدعمرخان نے نوشہرہ کے صحافی برادری سے تعارفی ملاقات کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں میڈیا معاشرے کے عکاسی کرکے ان کے مسائل فرنٹ پے لاکر حل کرانے کی کوشش کرتے ہیں۔ نوشہرہ مثبت خبروں اور بے داغ ماضی کی صحافتی خدمات انجام دینے والے صحافیوں سے جانا جاتا ہے۔جرائم کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے صحافی برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صحافی حضرات عوام کے ترجمان ہوتے ہیں۔سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے صحافی برادری عوام میں شعور اُجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔جرائم کی نشاندہی اور کنٹرول میں مدد کرنے پر نوشہرہ کے صحافیوں کا کردار قابل تعریف ہے۔ صحافی برادری نے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر نوشہر ہ محمد عمر خان کی تعیناتی سے انشاء اللہ نوشہرہ پولیس مزید کامیابی سمیٹ کر پولیس کے وقار کو بلند کریگی۔ اور اُمید رکھتے ہیں کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کی کاورائیوں میں تیزی لاکر جرائم کی شرح کم کی جائیگی۔