ہر ی پور (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ہر ی پور محمد مغیث ثنا ء اللہ زیرصدارت ضلعی انتظامیہ ہری پور کے افسران کی کارکردگی کا جائزہ میٹنگ میں حکومت خیبر پختون خواہ کی جانب سے وقتاً فوقتاً کورونا وائرس کی روک تھام، پولیو مہم، پرائیس کنٹرول، کھاد کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے جاری کردہ ہدایات سے متعلق افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں.اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور، اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان اور اسسٹنٹ کمشنر (انڈر ٹریننگ) نے شرکت کی.