سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات فوڈاھارٹی سوات کا رات کے وقت مختلف ریسٹورنٹس پر چھاپے ایک جگہ سیل۔تفصیلات کے مطابق فوڈاتھارٹی کی نائٹ ٹیم نے تحصیل بابوزئی میں صاف اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خوراک سے وابستہ کاروبار کے انسپکشنز کئے۔ فوڈسیفٹی قوانین کے خلاف ورزی پر کئی ریسٹورنٹس کو جرمانہ کیا گیا۔ جبکہ ایک پیزا پوائنٹ کو انتہائی ناقص صفائی کچن میں چوہوں کی غلاظت پر سیل کیا گیا۔ انسپکشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر اسد قاسم نے بذات خود نگرانی کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فوڈاتھارٹی کی کاروائیاں رات کو بھی مسلسل جاری ہیں خوراکی اشیاء کی کڑی نگرانی کی جارہی ہیں اس ضمن میں عنقریب موبائیل لیبارٹری سوات آرہی ہیں جس سے خوراکی اشیاء کی معیار میں نمایاں بہتری آجائیگی۔