پشاور(نمائندہ مانند)الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا۔امیدوار کاغذات نامزدگی 4 فروری کو وصول کرسکتے ہیں.امیدوار کاغذات نامزدگی 7 سے 11 فروری تک جمع کریں گے ۔12 فروری کو تمام امیدواروں کے نام آویزاں ہوں گے۔امیدوار 25 فروری تک اپنے کاغذات واپس لیں سکیں گے۔28 فروری کو امیدواروں کے انتخابی نشان جاری ہوں گے ۔پولنگ 27 مارچ کو ہوگی