سخاکوٹ(مانند نیوز ڈیسک)  درگئی بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری اور جماعت اسلامی کے سابق ویلج کونسل ناظم ضمیر گل ایڈوکیٹ کے بہیمانہ قتل کے خلاف جماعت اسلامی تحصیل درگئی کے زیر اہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیااور درگئی مین چوک کو ہرقسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔جبکہ درگئی بار کے وکلاء نے عدالتوں سے بائیکاٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل ہونے والے درگئی بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری اور جماعت اسلامی کے سابق ویلج کونسل ناظم ضمیر گل ایڈوکیٹ کے قتل کے خلاف جماعت اسلامی تحصیل درگئی کے زیر اہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیااور روڈ کوہرقسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین جماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ کے امیر مولاناجمال الدین، تحصیل امیر فضل وہاب، ٹریڈ یونین درگئی کے صدر اسفندیار خان، جنرل سیکرٹری حاجی غلام حسن، جاسم علی ایڈوکیٹ، باسط افضل ایڈوکیٹ، قاضی رشیداحمد، پی ٹی آئی کے ڈاکٹرفضل محمد، افتخارخان، دلدار خان، کسان بورڈ کے صوبائی صدر رضوان اللہ، سابقہ ناظم مکرم شاہ، حمیدنواز خان، صفہ کے صوبائی چیئرمین رحمان گل سمیت دیگر مقررین نے ضمیرگل ایڈوکیٹ کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیا۔مقررین نے کہا کہ انتظامیہ امن وامان اور عوام کوتحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں اور بدامنی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ اج ایک وکیل کوسرعام گولیاں مارے جارہے ہیں۔تحصیل درگئی میں عرصہ دراز سے امن وامان کی بگڑتی اور غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر عام آدمی کی زندگی اجیرن بنائی گئی ہے اور عوام اپنے اپ کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں۔مظاہرین نے انتظامیہ کوقاتلوں کی نشاندہی اور فوری گرفتاری کیلئے آج جمعہ کی شام تک الٹی میٹم دیدیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے