پبی (مانند نیوز ڈیسک)تھانہ پبی کے حدود میں دوکانوں سے چوری کرنے والا سرگرم 02 رکنی چور گروہ گرفتار۔نشاندہی پر مالمسروقہ برآمد۔متعدد وارداتوں کا اعتراف پیر وقاص ساکن پبی نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ رات کو دوکان کو تالے لگا کر گھر چلا گیا۔صبح آکر دیکھا تو نامعلوم چور دوکان کے تالے توڑ کر دوکان سے 18 ہزار نقد رقم چوری کرکے لے گئے تھے۔ بلال حلیم خان SHO پبی نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔چند دنوں کی انتھک کوششوں سے ملزمان تک رسائی حاصل کر لی گئی۔ملزمان عادل عرف اْسامہ اور حاجی محمد کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اْگل دیا۔ملزمان کی نشاندہی پر مالمسروقہ اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی مزید تفتیش جاری ہے۔