نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) سوئی گیس کی عدم فراہمی عوام سڑکوں پر نکل آئے، نوشہرہ مردان روڈ بند گاڑیوں کی لبی لبی قطاریں لگ گئیں، اچانک روڈ کی بندش نوشہرہ ٹریفک پولیس، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سوئی گیس کے،قامی افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ گنڈیری کے عوام سوئی گیس کے کم پریشر اور بندش سے تنگ آکر احتجاجاً سڑکوں پر آگئے اور گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے قریب نوشہرہ مردان روڈ دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا اس سلسلے میں مقامی شہریوں حافظ محمد شہزاد محمودی اور ان کے دیگر ساتھیوں کا کہنا تھا کہ سوئی نادرن گیس بلز تو وصول کررہی ہے لیکن نہ صرف گنڈیری بلکہ صوبہ بھر میں صبح ناشتے کے وقت اور دوپہر و رات کے کھانے کے اوقات میں یا تو گیس کی پریشر انتہائی کم ہوتا ہے اور یا بالکل غائب ہوتا ہے انکا مزید کہنا تھا کہ آخر یہ کیا ماجرا ہے کہ کبھی اس ملک میں بجلی نہیں ہوتی تو کبھی گیس نہیں ہوتا، انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت، سوئی نادرن گیس حکام اور نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہیں اگر ایک ہفتے میں سوئی گیس کم پریشر یا سوگیس کی فراہمی کا مسلہ حل نہ کیا گیا تو ہم نوشہرہ مردان روڈ کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے