پبی (مانند نیوز ڈیسک)ضلعی انتظامیہ نوشہرہ شہریوں کو خدمات کی بروقت فراہمی میں سب سے آگے ہونے کا منہ بولتا ثبوت- خدمات کی بروقت فراہمی اور بہترین کارکردگی پر صوبائی سطح پر نمایاں پوزیشن حا صل کی شہریوں کو خدمات کی بروقت فراہمی اور بہترین کارکردگی پر رائٹ کو سروسز کمیشن خیبر پختونخواہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آصف علی خان کو بہترین کارکردگی کا ایواڈ دیا گیا۔ ایوارڈ دینے کی تقریب کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوہاٹ میں منعقد ہوئی جس میں ممبر صوبائی اسمبلی اور سابقہ مشیر وزیراعلی برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ضیاء اللہ خان بنگش نے صوبائی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے اضلاع کے افسران میں ایوارڈز تقسیم کئے۔