نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ پبی پولیس نے پبی اور گرد نواح میں سرگرم   تالہ توڑ چور کو گرفتار کر لیا۔ملزم کا متعدد وارداتوں کا اعتراف۔نشاندہی پر مالمسروقہ برآمد۔بلال احمد ساکن پبی نے 06-01-2022 کو رپورٹ درج کہ کہ رات کو نامعلوم چور میری اور جواد کی دوکانوں کے تالے توڑ کر 05 لاکھ 38 ہزار روپے نقد اور 4500 روپے کے موبائیل کارڈز چوری کرکے لے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے دوکانوں سے چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے اسماعیل شاہ خانDSPپبی کی سربراہی میں بلال حلیم SHO پبی کو ملزم کی گرفتاری اور مالمسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے CCTV فوٹیج اور دوسرے شواہدحاصل کرکے تفتیش جاری رکھی۔CCTV فوٹیج کی مدد سے ملزم کی پہچان کرکے ملزم تک رسائی حاصل کی۔ملزم عزیز ساکن پبی کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ملزم کی نشاندہی پر مالمسروقہ برآمد کرکے مزید تفتیش کیلئے تھانہ منتقل کر دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے