بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکر ٹری ایم این اے جنید اکبر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے با قی18اضلاع کی67تحصیلوں کے پارٹی ٹکٹ خود جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مر حلے میں بھرپور کامیا بی حاصل کی جا سکے میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ صوبے کے اراکین اسمبلی سے حا لیہ ملاقات میں وزیر اعظم نے ٹکٹوں کی تقسیم بارے فیصلے پر شرکاء کو اعتماد میں لیا جنید اکبر نے وزیراعظم کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہو ئے کہا کہ اس سے نہ صرف ٹکٹوں کی تقسیم میرٹ پر ہو گی بلکہ ورکرز کا اعتماد بحال اور اراکین اسمبلی پر دباؤ بھی کم ہو گا کیو نکہ پہلے مر حلے کے نتائج سب کے سامنے ہیں انھوں نے کہا کہ بلدیا تی الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹ کی تقسیم بارے وزیراعظم عمران خان کے دو ٹوک فیصلے کے مثبت نتائج برآمد ہونگے کیو نکہ وزیر اعظم کے اپنے ذرائع سے حا صل کی گئیں معلومات اور امیدواروں کی جانچ پڑتال کے بعد اہل اور مضبوط امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے جائیں گے۔