تخت بھائی ( مانند نیوز ڈیسک) ڈیڈک کمیٹی چیئرمین ایم پی اے ملک شوکت خان تحصیل تخت بھائی کے علاقہ اصل دین کلے میں 10 بلین ٹیریز آفار سٹیشن پروجیکٹ مفت تقسیم پودا جات مسم بہار 2022 USC سب ڈویژن کاٹلنگ مردان فارسٹ کے زیر اہتمام کسانوں میں مفت پوداجات کے تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیڈر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا بھی یہی مشن ہے۔ کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائے تاکہ ملک میں کسان ترقی کی طرف گامزن ہو جائے۔ سرکاری درختوں کا کاٹنا سخت قانونی جرم ہے ہم اپنے علاقے میں درختوں کا زیادہ خیال رکھنا چاہیے کیونکہ اس کے وجہ سے ہمیں آکسیجن ملتا ہے۔ حکومت کی طرف سے آپ لوگوں کو مفت پودے دئے جا رہے ہیں اس کو زیادہ سے زیادہ اپنے زمینوں میں لگائیں۔درختوں کی بدولت ہمیں ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رہتے ہیں۔ کسی بھی حکومت نے آج تک اتنے زیادہ پودے نہیں لگائے جتنا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں لگائے ہیں اگر ہمیں مفت مل رہے ہیں تو ہمیں چاہیے کہ ہم اس کو اپنے علاقہ میں تقسیم کرے تاکہ کوئی کسان اس سے محروم نہ ہو سکے۔ اس موقع پر تحصیل تخت بھائی کے علاقہ اصل دین کلے میں کسانوں میں سینکڑوں کی تعداد میں مفت پودے تقسیم کیے اس موقع پر کنزرویٹر آف فارسٹ کے پی کے گلزار رحمان خان۔ ڈی ایف او مردان فارسٹ ڈویژن شاہ حسین خان۔ایس ڈی ایف او کاٹلنگ سب ڈویژن ولی محمد۔ سی ڈی او محمد الیاس خان، نرسری انچارج ابراہیم خان اور دیگر سٹاف کاٹلنگ مردان اور تحصیل تخت بھائی موجود تھے۔ اس موقع پر کنزرویٹر گلزار رحمان نے کہا کہ کسانوں کو اس حکومتی مہم میں زیادہ سے زیادہ حصہ لے تاکہ کوئی علاقہ اس مہم سے محروم نہ رہے۔ کیونکہ اگر آج ہم نے پودے لگائے تو اس سے ہمیں صاف ماحول میسر ہوتے ہیں۔ فضائی آلودگی سے محفوظ رہتے ہیں۔ زیادہ درخت لگانے سے طوفان اور سیلابوں میں کمی آ جاتی ہے۔ پودے لگانے کی وجہ سے نقصان دہ گیس میں کمی ہوتی ہے۔ پودوں کی بے شمار فوائد ہے۔ عمران خان کا وژن ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔ انھوں نے عوام سے گزارش کی کہ ہر بندہ کم از کم ایک پودا لگائے تو یہ اسکی نسلوں کو پھل و سایہ فراہم کریگی جو کہ نہ صرف ماحول کو خوشگوار بنانے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ یہ ایک صدقہ جاریہ بھی ہے۔