تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل روخان زیب خان اور ایس ایچ او نور محمد خان کا  ڈی آئی جی مردان ریجن یاسین فاروق اور ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کی خصوصی احکامات کی روشنی میں عوام کو درپیش مسائل اور پولیس سے شکا یات کے بارے میں پولیس چوکی سری بہلول میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ منتخب بلدیاتی نمائندوں، عمائدین علا قہ.ڈی ار سی ممبران۔ اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کھلی کچہری میں جے یوآئی (ف) یوسی سری بہلول کے امیرسید۔ اظہار باچا، سابق ناظم یوسی جہانگیر آباد نوشیروان خان، سابق تحصیل کونسلر حاجی وارث خان، نومنتخب چیئر مین یوسی جہا نگیر آباد عبدا لرشید، حاجی جہانزیب مہمند، پی پی پی تخت بھائی سٹی کے انفارمیشن سیکرٹری اطلاعات میاں محب اللہ، سینئر صحافی حاجی حیات اللہ اختر، ملک واصل خان، مولانل فضل کریم۔ملک پردل خان، معروف سماجی کارکن حاجی محمد کمال۔سعید خان۔امیرحسین۔جماعت اسلامی یو/سی جھانگیر اباد کے امیر حاجی جھان زیب  اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے پولیس آفسران کو امن و آمان اور جرائم کی خاتمے کے بارے میں مختلف تجاویز پیش کیئے اور اپنی  عمائدین علا قہ کی طرف سے بھر پور تعاون کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل روخان زیب خان نے کہا کہ عوام ہرقسم تعصب اور ذاتی انا سے بالاتر ہوکر پولیس کے ساتھ اپنی تعاون کو یقینی بنائیں۔اب پولیس اسٹیشنوں میں پختون روایات کی پاسداری کے مطابق شریف شہریوں کو بھر پور عزت دی جائیگی۔جرائم پیشہ اور بدنام زمانہ لوگوں پرقانون کی لاٹھی ہوگی.اور قانون کی لمبے ہاتھوں سے پچ نہیں پائینگے۔ ائس اور دیگر منشیات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ سود و انڈر پلے میں ملوث عناصر کو قانون کے کھٹرے  میں لاکھڑا کیا جائیگا۔انھوں نے معاشرے کے ذمہ دار پر زور دیا۔کہ وہ معاشرے کو جنگ وجدل سے پاک کرنے کی خاطر فریقین کے مابین راضی ناموں کا سلسلہ تیز کریں۔محکمہ پولیس ہر قسم تعاون کریگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے