پبی (مانند نیوز ڈیسک)  جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے چانسلر مولانا انوار الحق نے کہاکہ دینی مدارس سے مسلمانوں کا تشخص اور اسلامی شعور زندہ ہے،اس شعور،خودداری،جذبہ حریت، اور اپنے تہذیب اور مذہب کا دفاع ہی مسلمانوں کا اصل سرمایہ ہے، جوان مدارس کے تعلیم کا مرہون منت ہے، مغرب کو یہی چیز کھٹک رہی ہے اوروہ مدارس کا نظام تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے،ہمارے ہاں کے دینی حمیت اور غیرت اسلامی سے عاری حکمران انہی کے ایجنڈے پر کارفرما ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج دارالعلوم حقانیہ کے سالانہ مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوے کیا اجلا س میں ملک بھر سے دارالعلوم کے شوریٰ کے اراکین نے شرکت کی، مولانا انوار الحق نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں تعلیم کا بھرم صرف دینی مدارس سے قائم ہے۔  جمعیۃ علماءاسلام کے امیر اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے وائس چانسلر مولانا حامد الحق حقانی نے کہاکہ  اسلام کے قلعے پاکستان کی حفاظت دینی مدارس اور علماءطلباءنے بڑھ چڑھ کر کرنی ہے، مغرب اور مغرب نواز طبقے کا نزلہ ہمیشہ دینی مدارس پر گرتا ہے اور وہ انہیں دہشت گردی میں ملوث کرنے کا بے بنیاد پروپیگنڈہ جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ یہ مدارس ملک کے سب سے بڑے این جی اووز ہیں جو فلاحی اداروں کے طورپر لاکھوں نوجوانوں اور بچوں کی مفت تعلیم و تربیت اور ضروریات کا اہتمام کررہے ہیں ‘ آج مدرسے سے وابستہ لوگ ملک میں امن کے لئے پیش پیش ہیں آج ملک و عالم میں امن و امان کی جدوجہد میں دارالعلوم حقانیہ کا قائدانہ کردار ہے۔ مولانا حامد الحق حقانی نے دارالعلوم حقانیہ کے سالانہ مجلس شوریٰ سے خطاب کررہے تھے’ جس میں ملک بھر سے دارالعلوم کے شوریٰ کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں دارالعلوم حقانیہ کے لئے سالانہ بجٹ پیش کیا گیا اور اس کی منظوری لی گئی، بجٹ میں دارالعلوم کے سالانہ آمد وخرچ اور تمام شعبوں کی کارکردگی پیش کی گئی’دارالعلوم کی زیرتعمیر جامع مسجد مولانا عبدالحق  اور پانچ منزلہ جدید اکیڈمک بلاک اما م الشہداءحضرت مولانا سمیع الحق شہید کی تعمیر پر بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے اختتام میں وفات پانے والے دارالعلوم کے معاونین و مخلصین کے رفع درجات کی دعائیں کی گئیں۔اجلاس سے اہم ارکان مجلس شوریٰ نے بھی خطاب کیا اور دارالعلوم کی تعمیر و ترقی کے لئے مفید تجاویز دیں۔ مولانا حامد الحق حقانی نے گزشتہ رات دہشت گردوں کی طرف سے سرحدات پر شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر ان کی مغفرت اور ملک کی سالمیت کے لئے دعا کی گئی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے