لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کو اپنے کرتوتوں کی وجہ سے خوفزدہ ہونا چاہئے، حکومت نے غریب آدمی کوتباہ حال کردیا، مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے اور کرپشن کے ریکارڈٹوٹ گئے، یہ میں نہیں کہہ رہا بلکہ یہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ہے۔ ان خیالات کااظہار شہباز شریف نے لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل اور رمضان شوگر ملز کیسز میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صحافی کی جانب سوال کیا گیا کہ کیا حکومت گھر چلی جائے گی،اس پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ تواللہ تعالیٰ کو ہی پتا ہے مگر ہماری پوری کوشش ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ حکومت  نے جو ملک کے اندر تباہی کی ہے اس کی وجہ سے اسے خوفزدہ ہونا چاہئے، کرپشن، نااہلی نے غریب آدمی کو تباہ حال کردیا اورمہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے۔ کرپشن کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں اور یہ میں نہیں کہہ رہا بلکہ یہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کہہ رہی ہے۔ حکومت خوفزدہ نہیں ہو گی تواور کیا ہو گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے