کراچی (مانند نیوز ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ میں الجنت رائل ریذیڈنسی کا غیرقانونی حصہ مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی و دیگر متعلقہ اداروں کو عمارت کی مزید تعمیرات سے روک دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے 9 منزلہ عمارت کا غیر قانونی حصہ مسمار کر کے 45 دنوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے ہدایت کی کہ الجنت رائل ریزیڈنسی میں کسی کو سب لیز نہ دی جائے۔ عمارت میں بجلی، گیس اور پانی کی کنکشن فراہم کرنے سے بھی روک دیا گیا۔ بلڈرز اور ملوث افسران کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دیا۔درخواستگزار نے کہا عمارت کی 6 منزلوں کی اجازت لی گئی تھی۔ اب 9 منزلہ بنائی جا رہی ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے