ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ڈی ایس پی سٹی اصف شریف خان نیاج پیرکیدن غلمینہ چیک پوسٹ اورتھانہ بلیامینہ کا دورہ کیاہے۔دورے کے دوران ڈی ایس پی نے تھانہ اور چیک پوسٹ کے اطراف میں سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیااورسیکیورٹی انتظامات کوچیک کیا۔ڈی ایس پی نے ڈیوٹی پر موجود پولیس جوانوں سے ملاقات کی اور انچارج سمیت دیگر عملے کو ڈسپلن کی پابندی کرنے سمیت عوامی خدمت پریقین رکھنے کی ہدایت کی۔ڈی ایس پی نیتمام پولیس اہلکاروں پرزوردیا کہ وہ چوکی کی حدود میں امن وامان برقراررکھنیکیلییمشکوک اوراجنبی افرادپرکڑی نظررکھیں اورمجرمانہ سرگرمیوں کیتدارک کیلیے فوری کاروائی کریں۔ڈی ایس پی نے تھانہ بلیامینہ کیدورے کے موقع پر تھانے میں موجود سائلین سے ملاقات کی اور ان سیان کیمسائل کیبارے میں دریافت کرتیہوئیان کوحل کرنیکیلئیپولیس کی جانب سیمکمل تعاون کایقین دلایا۔