پاراچنار (مانند نیوز ڈیسک) میں پہلی بار خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے برانچ انسٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز پاراچنار کا افتتاح کر دیا گیا مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعیم خان طورو نے فتہ اور کیک کاٹا، جس میں آج باقاعدہ طور کلاسز کا بھی آغاز کیا انسٹیوٹ میں 170طلبہ میل فی میل نے مختلف شعبوں میں ایڈمیشن لیا ہے اور طلبہ اسی انسٹیوٹ سے گریجویٹ ہونگے اس سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعیم خان طورو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ، پرنسپل منیجمنٹ سائنسز پاراچنار امجد علی، ڈی ایس پی نجف علی، قبائلی عمائدین  اور دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈی ایچ او ڈاکٹر عطا اللہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعیم طورو نے پاراچنار کیمپس کو علاقے کی ترقی کیلئے ایک اہم سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ اس سے علاقے میں میڈیکل کے شعبے میں ترقی ہوگی اور آٹھ مختلف شعبوں میں چار سالہ کورسز ہونگے اس وقت پاکستان کو ہیلتھ ایجوکیشن کے شعبے میں شارٹیج کا سامنا ہے اور پاکستان کو اس وقت دس لاکھ پیرامیڈیکس کی ضرورت ہے انشاء اللہ اس سے ہیلتھ کے شعبے کو استحکام ملے گا  ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ شفاعت حسین کا کہنا تھا کہ تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے اور مختلف علاقوں سے 170 طلبہ مختلف شعبہ جات میں انرول ہوچکے ہیں باقی ماندہ تیس سیٹوں کیلئے بھی انٹریوز جاری ہیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  طالبہ ثمینہ علی نے کہا کہ کے ایم یو کیمپس قبائلی اضلاع کے طالبات کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں اس سے قبل وہ ملک کے دور دراز علاقوں میں جاتے تھے جہاں پر ان کیلئے ہاسٹل اور دیگر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اب انہیں گھر کی دہلیز پر یہ تمام سہولیات میسر ہونگی بنوں سے تعلق رکھنے والے بی ایس نرسنگ کے طالب علم اعجاز خان نے بتایا کہ یہاں کے لوگ انتہائی مہمان نواز ہیں اور انشاء اللہ ہم اس علاقے اور اس کیمپس کو پروموٹ کریں گے اور نئے آنے والوں کو اس علاقے اور کیمپس کے حوالے سے معلومات دیں گے سوشل میڈیا پہ پاراچنار کے حوالے سے منفی پروپیگنڈوں کا بازار گرم تھا مگر جب ہم یہاں آئے تو یہاں کے ماحول کو یکسر مختلف پایا یہاں کے لوگ انتہائی مہمان نواز اور اعلی تعلیم یافتہ ہیں انشاء اللہ ہم یہاں بہتر طریقے سے اپنی تعلیم کو آگے بڑھائیں گے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے