شرینگل (مانند نیوز ڈیسک) دیر بالا میں بھی کالج سکالر شپ داخلوں کیلئے منتخب کیا گیا۔منسٹری آف فیڈرل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ (وفاقی وزارتِ تعلیم) کی طرف سے میڈٹیک کالج آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز اپر دیر کو نیشنل انڈوومنٹ سکالرشپ فار ٹیلنٹ (NEST) کے تحت داخلوں کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ملک کے بہترین اداروں کا انتخاب کیا گیا ہے اور سرکاری سکالرشپ پر تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ و طالبات سے کہا گیا ہے کہ وہ ان منتخب کالجز میں داخلہ لیکر سکالرشپ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ میڈ ٹیک کالج اپر دیر کا انتخاب بی ایس این (چار سالہ) پروگرام کیٹگری میں کیا گیا ہے جو کہ علاقے کیلئے ایک اعزاز ہے۔ میڈ ٹیک کالج کے منیجنگ ڈائریکٹر میرمخزن الدین نے اس کامیابی پر فیکلٹی اور طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کالج کے تدریسی اور تربیتی معیار کو ہمیشہ اولین ترجیح حاصل رہیگی تاکہ یہاں سے فارغ التحصیل طلبہ اپنے شعبے میں بہترین کارکردگی کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کر سکیں اور ادارے کا نام مذید روشن ہو.