سوات (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر سوات محمد ندیم خان کی زیر صدارت ضلع سوات میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان، تمام ریٹرنگ آفیسرز، پولیس، واپڈا، تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں انتخابی مہم کے دوران مانٹرینگ، سیاسی قائدین اور امیدواروں کیساتھ ضابطہ اخلاق پر آگاہی اور پولنگ اسٹیشن کی فہرست کی تیاری پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں پولنگ ڈے کیلئے انتظامات، پولنگ میٹر یل، پولنگ عملہ کی تعیناتی اور پولنگ سٹیشنز پر مختلف سہولیات کی موجودگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ پرامن الیکشن کے لئے ہر پولنگ اسٹیشن پر پولیس تعینات ہوگی جس کے لئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام حساس پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے جا ئینگے۔ محکمہ صحت کے افسران نے اجلاس کو بتایا کہ پولنگ والے دن ضلع بھر کے تمام ہسپتال الرٹ رہینگے۔ واپڈا کے حکام کا اجلاس میں کہنا تھا کہ مارچ کے مہینے میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی اور پولنگ والے دن بجلی کی بلا تعطل سپلائی یقینی بنائی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ ریٹر نگ آفیسر نے تمام محکموں کو تلقین کی کہ انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں تاکہ کمی بیشی کو بروقت پورا کیا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی اور کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ الیکشن کے حوالے سے مکمل متحرک ہے اور پرامن اور شفاف الیکشن منعقد کرانے میں اپنا موثر کردار ادا کرے گی۔ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر نے الیکشن کے حوالے سے انتظامات پر اب تک کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو یکساں اور بہتر ماحول فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے اور شفاف الیکشن کے انعقاد میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کرے گی۔ آخر میں ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر نے تمام شرکا ء کا شکر یہ ادا کیا اور کہنا تھا کہ جائزہ اجلاسوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے