سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئر مین ڈیڈیک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا سوات دورے کے موقع پر پرتپاک استقبال کیا جائے گا، وزیرِ اعظم عمران خان سوات کے عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور سوات کے عوام نے ہمیشہ ان کا وآلہانہ استقبال کیا ہے، وزیرِ اعظم عمران خان نے سوات کے عوام کو وزیر اعلیٰ کی شکل میں جو تحفہ دیا اس کے لئے بھی عوام ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں، پاکستان تحریک انصاف نے نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ پورے ملک کو وہ قیادت فراہم کی جس سے ملک نامساعد حالات کے باوجود ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہوا، سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے ساتھ ساتھ صوبے کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا گیا اور انہیں قومی ترقی کے دھارے میں شامل کیا گیا، آج ملکی معیشت اور خارجہ پالیسی کی سمت درست کرلی گئی ہے اور مستحکم معیشت اور آزاد خارجہ پالیسی کے لئے دور رس اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس سوات میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت محب اللّٰہ خان، صوبائی وزیرِ ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی، ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی خان، پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے سلیم الرحمٰن، ایم پی اے عزیز اللہ گران خان شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے دورہِ سوات کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین ڈیڈیک سوات ریجنل کورڈینیٹر فضل حکیم خان کا کہنا تھا کہ اپنے ہر دل عزیز وزیرِ اعظم عمران خان کا بدھ 16 مارچ کے دن پرتپاک استقبال کیا جائے گا جس کے لئے دن 12 بجے عوام اور کارکنان گراسی گروانڈ پہنچ کرآئی ایم سٹینڈ وڈ عمران خان کا پاور شو کریں گے۔