ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایات کے مطابق وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس ایبٹ آباد کے ریجنل ہیڈ نے تحصیل لورہ کا دورہ کیا اور ایس ڈی او واپڈا کے دفتر میں کھلی کچہری لگائی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجنل ہیڈ صاحب نے وفاقی محتسب کے ادارے کے بارے میں آگاہی دی اور کہا کہ وفاقی محکموں جن میں سوئی گیس، واپڈا، نادرہ، پاسپورٹ، پوسٹ آفس وغیرہ شامل ہیں میں بد انتظامی کے خلاف براہ راست وفاقی محتسب کے ریجنل آفس میں یا بذریعہ ڈاک یا بذریعہ اے پی پی شکایات دی جا سکتی ہیں جن پر فوری عمل کرتے ہوئے ان جائز شکایات کا فی الفور ازالہ کیا جاتا ہے، کھلی کچہری میں لورہ اور ملحقہ علاقہ جات کے عوام نے اپنے مسائل وفاقی محتسب کے ریجنل ہیڈ کو بتائے جس مین لورہ میں پاکستان بیت المال، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کا قیام اور واپڈا کے لئے کمپلینٹ آفس کا قیام شامل تھا اس کے علاوہ لورہ کے عوام نے ٹورازم کے لئے توجہ دلائی جس پر وفاقی محتسب کے ریجنل ایڈوائزر صاحب نے یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ اس ضمن میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کرکے مسائل حل کرائیں گے۔ اس موقع پر لورہ کے عوام نے وفاقی محتسب جناب اعجاز احمد قریشی صاحب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے افسران اور عملہ کو ہدایات کی کہ وہ دور دراز کے علاقوں میں جا کر عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف مہیا کریں۔