ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) سابقہ قومی اسمبلی امیدوار اور مشہور بزنس مین حاجی رنگین خان نے ٹل ٹاٸپ ڈی ہسپتال کا دورہ کیا۔حاجی رنگین وزیر کے ہمراہ سماجی شخصیت صحافی طفیل محمد خان۔اور زاہد الرحمن بھی ہمراہ تھے۔انچارج ایم ایس ڈاکٹر مشتاق خٹک نے رنگین وزیر کو ہسپتال کو درپیش مساٸل سے اگاہ کیا اور مختلف ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کروایا۔اس موقع پرہیلتھ ملازمین صوباٸی ناٸب صدر اسرار خان۔اور ڈاکٹر سید وزیر بھی موجود تھے۔ڈاکٹر مشتاق خٹک نے حاجی رنگین کو بریفنگ دیتے ہوٸے بتایا کہ ہسپتال میں سٹاف اپنی ایمانداری سے عوام کی خدمت کررہے ہیں لیکن سہولیات کی کمی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔بجلی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے رات کی تاریکی میں ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں خصوصاً زخمیوں کو صحیح انداز میں فرسٹ ایڈ نہیں دی جاسکتی۔اس موقع پر مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ سماجی شخصیت رنگین خان نے بتایا کہ ٹل ہسپتال میرا اپنا ہسپتال ہے انہوں نے علاقہ عوام کی خاطر فوری طور پر بجلی کا نظام ٹھیک کرنے کیلٸے جدید بیٹریز اور شمسی لاٸٹس سمیت صفاٸی کیلٸے سٹاف بھرتی کیلٸے مالی اعلان بھی کیا۔نشے سے تنگ نوجوانوں کیلٸے ہسپتال میں بحالی منشیات سنٹر پر مالی لاگت کا بھی اعلان کیا۔۔انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر مشتاق کو اسٹمیٹ بنانے اور لاگت کا تخمینہ لگانے کا کہا۔ان کا مذید کہنا تھا کہ اقتدار میں ہوں یا نہیں لیکن اپنی مدد اپ کے تحت عوام کی خدمت کرتا رہونگا۔انہوں نے صفاٸی کی بہتر نظام بنانے کیلٸے اپنے خرچیپر سویپر بھرتی کرنے کا بھی اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں سٹاف کی کمی اور سہولیات کی فراہمی کیلٸے ڈی جی ہیلتھ اور دیگر متعلقہ افسرن سے جلد س جلد ملاقات کرینگے۔اور ٹل سمیت تحصیل ٹل کے تمام ہسپتالوں میں کمی کو پورا کرینگے۔اس میں اگر میرے جیب سے بھی مالی تعاون درکار ہوگی میں کرنے کیلٸے تیار ہوں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے