پشاور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی بیرسٹر سیف علی خان نے کہاہے کہ سیکھو سیکھاؤ پاکستان فیسٹیول میں طلبہ کو تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ روزمرہ زندگی، ماحولیات، سیر و سیاحت سمیت مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں نا صرف ان کا تجربہ بڑھے گا بلکہ ساتھ ہی سیکھنے کے کثیر مواقع بھی میسر ہونگے۔صوبے کے طلباء وطالبات کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے ہمارے تعلیمی نظام میں ایسی سرگرمیوں کے انعقاد کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے ایبٹ آباد میں کامسیٹس یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ سیکھو سیکھاؤ پاکستان فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی،پراجیکٹ ڈائریکٹر کائیٹ توصیف خالد، خیبرپختونخوا کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی کے عہدیداران،ڈائریکٹر ٹورازم جی ڈی اے علی رضا شاہ، آیاز سلیم رانا، ڈی ایچ او، ڈی ایف او، ضلعی انتظامیہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسمیت تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان موجود تھے۔ سیکھو سیکھاؤ پاکستان فیسٹیول ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد، کامسیٹس یونیورسٹی کیمپس ایبٹ آباد، خیبرپختونخوا کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی، ورلڈ بینک کے کائیٹ پراجیکٹ، ادارہ تعلیم آگاہی، آکسفورڈ پرنٹنگ پریس، بینک آف پنجاب، گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، واسا، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کے اشتراق سے منعقد کیا گیا ہے۔ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سیف علی خان نے کہا کہ سیکھو سیکھاؤ پاکستان فیسٹیول اس سے قبل لاہور اور کراچی میں 13 بار منعقد ہو چکا ہے تاہم ایبٹ آباد میں یہ پہلا فیسٹیول ہے جس سے بچوں کو سیکھنے کے بہترین مواقع میسر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد اپوزیشن کا ٹوپی ڈرامہ ہے۔ خیبرپختونخوا میں پارٹی عہدیداران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اپنی سیاسی مدت پوری کرینگے۔ دو روزہ فیسٹیول میں خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی جانب سے صوبے کی روایتی موسیقی رباب منگے اور ایس ایم ڈی سکرین نصب کی گئی ہے جس میں طلباء و طالبات کو صوبے کے سیاحتی مقامات پر بنائی گئی ڈاکومنٹریز، سیاحتی مقامات کو صاف ستھرا رکھنے، سیاحتی ہیلپ لائن سمیت دیگر معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ دو رزہ فیسٹیول میں ذمہ دارانہ سیاحت میں کائیٹ پراجیکٹ کا کردار اور اقدامات پر پی ڈی توصیف خالد، صوبے کے آثارقدیمہ کے تاریخی مقامات پر ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ سوشل ویلفیئر سرگرمیوں، نعت خوانی، نغمہ و دیگر پر خصوصی طلبہ نے پرفارم کیا۔ فیسٹیول میں محکمہ وائلڈ لائف، فارسٹ اور ماحولیات کی جانب سے خصوصی سٹالز بھی لگائے گئے ہیں جہاں آنے والے طلبہ کو بلین ٹری سونامی، جنگلی حیات اور دیگر کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی جاتی رہی۔ فیسٹیول میں طلبہ کیلئے روزمرہ زندگی سے متعلق آگاہی ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے