بریکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی الیکشن کمیشن نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں اپنے ہی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خواتین کو ووٹ کے استعمال سے محروم کردیا۔ تحصیل بریکوٹ میں زیادہ پولنگ اسٹیشن مرد وخواتین کے لئے مشترکہ قرار دے کر خواتین کو ووٹ کے استعما ل سے محروم کردیا۔خدشہ ہے کہ خواتین کی شرح ووٹ نہ ہونے کی برابر ہوگی جس پر بلدیاتی امیدواروں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں نے سخت غم و غصے کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ یہ پالیسی ہمارے مذہب و روایات کے ساتھ ساتھ جمہوریت کا بھی منافی ہے اور کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔صوبائی الیکشن کمیشن نے تحصیل بریکوٹ کے 17ویلیج کونسلوں کے لئے کل 79پولنگ اسٹیشن جن میں 14مرد،14خواتین جبکہ 51پولنگ اسٹیشن مردوخواتین کے لئے مشترکہ ووٹ کے استعمال کے لئے مختص کئے ہیں۔یہاں پر ووٹروں کی کل تعداد 112200ہیں مرد ووٹروں کی تعداد 62105جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد 50095ہیں۔ عام انتخابات کے مقابلے میں بلدیاتی انتخابات میں ووٹروں کی شرح زیادہ ہوتی ہے کیونکہ لوکل امیدواروں کی وجہ سے عام لوگ زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔بلدیاتی الیکشن میں مرد وں کے ساتھ ساتھ خواتین کے ووٹوں کو بھی زیادہ اہمیت دیا جاتاہے۔کیونکہ مرد ووٹروں کے مقابلے میں خواتین ووٹروں کی تعداد میں کوئی خاص فرق نہیں ہوتااور ہر امیدوار کی کوشش ہوتی ہے کہ جتنے زیادہ ووٹ ملے اتنی ہی کامیابی کے امکانات زیادہ ہوجاتے ہیں۔حکومتی سطح پر خواتین کو جمہوریت کا حصہ بنانے اور انتخابات میں اپنے مرضی کا رائے دہی کا قابل بنانے کے لئے مختلف اقدامات اٹھاتی ہے مگر صوبائی الیکشن کمیشن نے زیادہ تعداد میں مشترکہ پولنگ اسٹیشن کا فیصلہ کیوں کیا سمجھ سے بالاتر ہے۔الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کی وجہ سے صرف تحصیل بریکوٹ کے ہزارو ں نہیں بلکہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں جتنے خواتین ووٹرز ہیں متاثر ہوں گے۔اس سلسلے میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہاکہ صوبائی الیکشن کمیشن کے اس اقدام پر بہت افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ صوبائی الیکشن کمیشن خود خواتین کو رائے دہی سے دور کرنا چاہتی ہے۔ضلع سوات کے لوگ اپنے مذہبی اور علاقے کے روایات کے بہت پابند ہے اور ساتھ ساتھ جمہوریت پسند بھی ہیں۔انہیں چاہیے تھاکہ خواتین کو ووٹ کی طرف راغب کرنے کے لئے نزدیک سے نزدیک پولنگ اسٹیشن کے انتظامات کرنے چاہیے تھے اور ایسے اقدامات اٹھانے چاہیے تھے جس کی وجہ سے ووٹ کا ٹرن اوٹ زیادہ ہوجائے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کے لئے جنتے فنڈز کا مطالبہ کیا موجودہ صوبائی حکومت نے قانون کے مطابق انہیں فنڈز ادا کئے۔میں نے خود الیکشن کمیشنر سوات سے رابطہ کیا اور تمام خدشات سے اگاہ کردیا کہ صوبائی الیکشن کمیشن کا یہ اقدام غیر جمہوری ہے اور یہ فیصلہ جمہوری عمل کے لئے زہرقاتل ثابت ہوگا۔انہو ں نے کہاکہ صوبائی الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے ہم بھرپور مخالفت کررہے ہیں اور کریں گے کیونکہ یہ ایک غیر جمہوری عمل ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے