اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ بیرون ملک پا کستا نیوں کا پا کستان کی معا شی تر قی میں اہم کردار ہے۔ بیرون ملک پاکستا نیوں نے سال 2021ء کے دوران 29.37ارب ڈالر ز کازر مبا دلہ پا کستان بھیجا۔ وفاقی محتسب نے بیرون ملک پا کستا نیوں با لخصو ص جنو بی افر یقہ کے بعض پا کستا نیوں کی شکا یات کا فو ری نو ٹس لیتے ہو ئے امیگر یشن عملے کے خلاف انکو ا ئر ی کا حکم دیا ہے۔ اعجاز احمد قر یشی نے بتا یا کہ ان کا ادارہ بیرون ملک پا کستا نیوں کی شکایات کے فوری ازالہ پر خصو صی تو جہ دے رہا ہے، اس مقصد کے لئے ایک کل وقتی”سہو لیا تی کمشنر“ مقرر کیا گیا ہے، جس نے گزشتہ برس بیرون ملک پاکستانیوں کی54349 شکایات کا ازالہ کیا، تمام پا کستانی مشنز میں فو کل پر سن مقرر کئے گئے ہیں اور تمام مشنز کے سر برا ہان کو پا بند کیا گیا ہے کہ وہ ہفتے میں ایک دن خود پا کستا نیوں کی شکا یات سنیں۔ پا کستان کے تمام بین الا قوا می ہوا ئی اڈوں پر”یکجا سہو لیا تی ڈیسک“ بنا ئے گئے ہیں جہاں بیرون ملک پاکستانیوں سے متعلق بارہ اداروں کے نما ئند ے چو بیس گھنٹے موجود رہتے ہیں اور مو قع پر ہی شکا یات کا ازالہ کر تے ہیں۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ انہوں نے گز شتہ برس سر کا ری اداروں کے خلا ف ایک لا کھ چھ ہزار سے زائد شکا یات کے فیصلے کئے۔ ہر شکا یت کا فیصلہ ساٹھ دنوں کے اندر کیا گیا اور تقر یباً 98فیصد فیصلوں پر عملد رآمد بھی ہو چکا ہے۔ وفاقی محتسب نے ان خیا لات کا اظہار گز شتہ روز کنو نشن سینٹر میں بیرون ملک پا کستا نیوں کی ایک کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ کا نفر نس میں 25 مما لک کے چار سو سے زائد مند وبین شر کت کر رہے ہیں۔وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کا نفر نس سے خطاب کے دوران بتا یا کہ ان کا ادارہ وفاقی حکو مت کے 200 سے زائد اداروں کے خلا ف بد انتظا می کی شکا یات کا ازالہ کر رہا ہے جہاں نہ وکیل کی ضرورت ہے اور نہ ہی کو ئی فیس ہے۔ پا کستان کے عام شہر یوں کو مفت اور فوری انصاف فراہم کر نے کے لئے وفاقی محتسب کے افسران ملک کے دور دراز علا قوں میں خود جا کر بھی شکا یت کنند گان کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف فرا ہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صو با ئی محکموں سے متعلق شکا یات متعلقہ صوبائی محتسب کو بھجوادی جا تی ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ بیرون ملک پا کستا نی آن لا ئن اور مو با ئل ایپ کے ذریعے بھی شکا یت کر سکتے ہیں۔ وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کانفر نس کے شر کاء کے سوالات کے جواب بھی دئیے، انہوں نے بتا یا کہ وہ بیرون ملک پا کستا نیوں کے مسا ئل اور شکا یات پر فوری نوٹس لیتے ہیں کیوں کہ آپ بیرون ملک بیٹھ کرملک کی خد مت کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب کے”سہو لیا تی کمشنر“ نے گز شتہ برس بیرون ملک پاکستانیوں کی 54349 شکا یات کو نمٹا یا جن میں پا سپورٹ، نا درا، NICOP کا رڈ، پو لیس کی تصد یق اور جا ئیداد سے متعلق شکا یات شا مل تھیں۔ انہوں نے بتا یا کہ39604 شکا یات سہو لیا تی ڈیسکوں پر، 13976 بیرون ملک مشنز کے ذریعے اور 769 شکا یا ت برا ہ راست موصول ہو ئیں۔ وفاقی محتسب نے جنو بی افر یقہ کے بعض پا کستا نیوں کی طر ف سے شکا یات کا فو ری نو ٹس لیتے ہو ئے امیگر یشن عملے کے خلا ف انکو ا ئر ی کا حکم دیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے