جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبرتحصیل جمرود میں بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے تحصیل چئیرمین سمیت دیگر اراکین نے حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب جمرود جرگہ ھال میں منعقد ہوئی جس میں ایم پی اے الحاج بلاول آفریدی، چئیرمین تحصیل جمرود الحاج سید نواب آفریدی، اسسٹنٹ کمشنر جمرود شکیل احمد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار جمرود، این سی 2 چیئرمین شاہد خان، این سی 13شاکس چیئرمین میاں جان سمیت منتخب نمائندگان اور مقامی عمائدین نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر جمرود نے سب سے پہلے تحصیل چئیرمین الحاج سید نواب آفریدی سے حلف لیا اسکے بعد ویلج چئیرمین، کونسلران، یوتھ،کسان،اقلیتی اور خواتین منتخب نمائندوں سے حلف لیا۔حلف برداری مکمل طور پر پرامن طریقے سے سر انجام دی گئی جبکہ اس موقع پر جمرود پولیس نے سیکورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے تھے۔ نو منتخب تحصیل چئیرمین الحاج سید نواب آفریدی نے حلف لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج تاریخی دن ہے،قبائلی اضلاع میں پہلی بار بلدیاتی انتخابات ہونے کے بعد آج منتخب بلدیاتی نمائندگان نے اپنے عہدوں کا حلف اس عزم کے ساتھ لیا کہ اپنے اپنے علاقوں میں عوام مسائل کو گھر کے دہلیزوں پر حل کرینگے۔انہوں نے کہاکہ عوامی خدمت کو عبادت سمجھ کرینگے جبکہ بغیر کسی سیاسی وابستگی کے تمام لوگوں کی یکساں خدمت کرینگے۔ہر ٹاون اور ہر ویلج کی سطح پر متعلقہ بلدیاتی نمائندگان کے ساتھ ملکر ترقیاتی کام کرینگے۔انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل میرے مسائل ہیں ان مسائل کے خاتمہ کے لئے دن رات کوشش کرتے ہوئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے گے۔نو منتخب تحصیل چئیرمین الحاج سید نواب آفریدی نے تیراہ متاثرین کو نقد دو لاکھ روپے دینے جبکہ پہلی تنخواہ بھی تیراہ متاثرین کو دینے کا اعلان کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے