سوات (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات ڈاکٹر محمد سلیم خان نے ٹی ایچ کیو ہسپتال خوازہ خیلہ اور آر ایچ سی بر شور کا دورہ کیا، اس موقع پر کوآرڈینیٹر ڈاکٹر لیاقت بھی ہمراہ تھے۔دورہ کے موقع پر انہوں نے طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اور دیگر اسٹاف کی حاضری چیک کی۔ ڈی ایچ او سوات ہسپتالوں کے او پی ڈی اور وارڈز بھی گئے اور مریضوں سے سہولیات سے متعلق معلومات بھی حاصل کیں۔ دورہ کے موقع پر ڈی ایچ او کا کہنا تھا کہ بحیثیت ڈی ایچ او ان کی اولین ترجیح ہے کہ رورل ہیلتھ سنٹر میں تمام طبی سہولیات اور ڈاکٹرز کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ مقامی لوگوں کو صحت سہولیات گھر کے قریب ہی میسر آئیں اور شہر کے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہو۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہدایات جاری کی کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی اور فرائض کی ادائیگی میں ایمانداری اور دلجوئی سے کام کریں۔ انہوں نے کہاکہ جس ہیلتھ سنٹرز میں کوئی بھی کمی پیشی ہو تو انہیں آگاہ رکھا جائے تاکہ بروقت انتظامات کئے جائیں تاکہ عوام کو تکلیف نہ ہو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے