سوات (مانند نیوز ڈیسک) امتحان میں نقل کی روک تھام اور پرچوں کی مارکینگ کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے حوالے سے ایک اہم مشاورتی اجلاس چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سوات پروفیسر سید نبی شاہ کی زیرِ صدارت بورڈ آفس کوکڑئی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کنٹرولر سوات بورڈ عمر حسین، سیکٹری بورڈ محمد اسحاق، پی اے فرمان علی سمیت ضلع سوات، شانگلہ اور بونیر کے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ ڈپٹی ڈی ای او سوات فضل خالق، ڈی ای او بونیر افتخارالعنی، ڈی ای او شانگلہ محمد اورنگزیب، ڈی ای او فیمیل بونیر شازیہ نواز، ایس ڈی ای او الپوری بی بی عائشہ اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں امتحانی مراکز میں بہتر طریقے سے امتحانات منعقد کرنے، مانیٹرنگ بہتر اور سخت کرنے اور مارکنگ کے مرحلے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے تجاویز زیرِ غور آئیں۔ اجلاس میں اضلاع کے ڈی ای اوز سے مشاورت کے بعد اساتذہ کی امتحانی مراکز میں ڈیوٹی لگانے پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ اسی طرح انسپکشن ٹیموں میں شامل اساتذہ کے لئے بھی اضلاع سے مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چئیرمین سوات بورڈ کا کہنا تھا کہ مشاورتی اجلاس کا مقصد امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام یقینی بنانا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ امتحان میں مانیٹرنگ کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا تاکہ اس کو مذید سخت کیا جاسکے۔  چیئر مین سوات بورڈ کا کہنا تھا کہ سوات بورڈ معیاری تعلیم کے لئے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں ضلعوں میں محکمہ تعلیم کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طلباء کی سہولت کے لئے بورڈ کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے منسلک کیا ہے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے مارکنگ نظام میں بہتری کے لئے سنٹر کے قیام کا بھی اعلان کیا تاکہ مارکنگ سے منسلک مسائل اور حق تلفیوں کو ختم کیا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی تربیت کے لئے تربیتی سیمینارز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے