ضلع کوہاٹ (مانند نیوز ڈیسک) میں یوم پاکستان 10 روزہ سپورٹس گالا 2022 کاباقاعدہ آغاز تحصیل لاچی کے پی اے ایف گراونڈمیں ہوگیا۔ جس کا اہتمام ضلعی انتظامیہ کوہاٹ اورپاک آرمی نے مشترکہ طورپر محکمہ سپورٹس کوہاٹ کے تعاون سے کیاہے۔سپورٹس گالامیں ضلع کوہاٹ کے چارتحصیلوں کوہاٹ، لاچی، گمبٹ اوردرہ آدم خیل میں کرکٹ،فٹ بال اور والی بال کے میچز ہوں گے۔ ان گیمز کے فائنلز ونرز ٹیموں کے مابین یوم آزادی 23 مارچ کے موقع پرکوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔ 23 مارچ کو کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں گرینڈ سپورٹس شو ہوگا جس میں ضلع بھر کے کھلاڑی اورشائقین کھیل کثیر تعداد میں شریک ہوں گے۔ یوم پاکستان کے روز فیملیز گیمز جن میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور نیٹ بال شامل ہیں بھی منعقد ہوں گے۔ افتتاحی میچ میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس کے نمائندے اورمقامی کھلاڑی کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔کھلاڑیوں اورشائقین کھیل نے ضلعی انتظامیہ،پاک آرمی اورسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یوم آزادی کی مناسبت سے سپورٹس گالا کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے مقامی سطح پر کھیلوں کے فروغ کیلئے انتہائی حوصلہ افزا ء قرار دیا۔ گالا میں مقامی ٹیمیں پورے قومی جوش وجذبے سے حصہ لے رہی ہیں۔