وانا (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں وراثت میں خواتین کے حقوق پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، جس کا مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر عنایت الرحمن تھے اس کے جے یو ائی کے مولانا محمود عالم ، مولانا صابراللہ وزیر ، اے این پی کے آیاز وزیر ، یسین وزیر ، این ڈی ایم کے طارق وزیر اور علی محمد وزیر ، پے کے میپ کے ملک خیال محمد وزیر، پی پی پی کے آمان اللہ وزیر ، آزاد امیدوار برائے چیئرمین تحصیل لقمان وزیر ، ازاد امیدوار عامر خان وزیر ، شاکر خان ، لیکچرر وصی وزیر کے علاوہ مختلف مکتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ جمیعت علماء اسلام کے رہنما مولانا محمد عالم وزیر نے کہا کہ ہمیں خواتین کے حقوق پر بات کرنی چاہیے اور ہمیں چاہیے کہ خواتین کو وہ حقوق دیں جو اسلام نے وضح کئے اور ہم اس پر مساجد میں خطابات کے دوران بات کرینگے تاکہ عوام کو عورتوں کے حقوق سے باخبر رکھیں۔ نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ کے رہنما علی محمد وزیر نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو سماجی، قانونی، معاشی اور سیاسی تناظر میں تمام بنیادی حقوق عطا کیے ہیں۔ ان میں زندگی کا حق، عزّت کا تحفّظ، باپ، شوہر اور بیٹے کی طرف سے مکمل کفالت، تعلیم، کاروبار یا مال کمانے کا اختیار، جائیداد رکھنے، وراثت، رضامندی سے شادی، مہر، ناچاقی کی صُورت میں خلع، شوہر سے علیٰحدگی کی صُورت میں بچّوں کے اخراجات، مطلقہ یا بیوہ کے لیے دوسری شادی، آزادیٔ رائے کا اظہار، عبادات اور سماجی سرگرمیوں میں شمولیت جیسے حقوق شامل ہیں۔ پی پی پی وانا کے امیدوار تحصیل چیئرمین امان اللہ وزیر نے کہا کہ اس کے برعکس، اسلام نے مَرد اور عورت دونوں کا وراثت پر حق تسلیم کرتے ہوئے عورت کو بھی مختلف حیثیتوں میں منقولہ اور غیر منقولہ اموال و جائیداد میں حصّے دار ٹھہرایا۔ مرد و عورت، دونوں اپنے ورثا کے لیے مال چھوڑ سکتے ہیں اور دونوں ہی اپنے اقربا کی وراثت سے حصّہ پانے کے حق دار ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما آیاز وزیر نے کہا کہ میں نے اللہ سے وعدہ کیا ہے کہ بیٹیوں کو بیٹے جیسا حقوق دونگا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر عنایت الرحمن نے کہا کہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے’’مَردوں کے لیے اُس مال میں حصّہ ہے، جو ماں با پ اور قریبی رشتے داروں نے چھوڑا ہو۔ اور عورتوں کے لیے بھی اُس مال میں حصّہ ہے، جو ماں باپ اور قریبی رشتے داروں نے چھوڑا ہو، خواہ تھوڑا ہو یا بہت ۔اور یہ حصّہ ( اللہ کی طرف سے ) مقرّر ہے۔‘‘ پروگرام صحافی گل زومان وزیر اورخورشید وزیر نے ارینج کیا ہوا تھا آخر میں صحافی گل زومان وزیر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر عنایت الرحمن اور سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے