اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ،اپوزیشن اتحاد وقتی بلبلہ ہے جلد منتشرہو جائے گا،اپوزیشن کے اجتماع سے ظاہر ہوتا ہے ان کے نمبرز پورے نہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت عدم اعتماد کا جمہوری طریقے سے مقابلہ کرے گی، اپوزیشن کے پاس مستقبل کا کوئی منصوبہ نہیں یہ صرف عمران خان کو ہٹانا چاہتے ہیں، اگر ان کے نمبر پورے ہیں تو انہیں اسلام آباد میں اجتماع کرنے کی ضرورت کیا ہے،اپوزیشن پہلے بھی ناکام ہوئی،اب بھی ناکام ہوگی، کیا (ن) لیگ جدوجہد کر رہی ہے کہ بلاول وزیراعظم بن جائیں؟ کیا پیپلزپارٹی جدوجہد کر رہی ہے کہ شہباز شریف وزیراعظم بن جائیں؟ اپوزیشن بھانت بھانت کی بولی اور چوں چوں کا مربہ ہیے،اپوزیشن کا الائنس دیرپا نہیں، اوپوزیشن اتحاد وقتی بلبلا ہے جو منتشر ہو جائے گا، سیف اللہ نیازی، شفقت محمود اور میں عدالت پیش ہوئے، سابق دور میں ہم پر بنائے گئے کیس میں طلب کیا گیا تھا، پی ٹی وی پر حملہ کرنے کا جھوٹا کیس بنایا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ پنجاب سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچا، لانگ مارچ کو پنجاب میں کہیں روکا نہ رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، پی ٹی آئی کے جلسوں میں عوام کا جذباتی لگاؤ اور جذبہ تھا، پی ٹی آئی دھرنا دینے نہیں آ رہی، عوام چیئرمین پی ٹی آئی کا نقطہ نظر سننے آ رہے ہیں، تحریک عدم اعتماد کا سامنا آئینی طریقے سے کریں گے، اپوزیشن کو اجتماع کی ضرورت کیوں پڑی؟ اپوزیشن کے اجتماع سے ظاہر ہوتا ہے ان کے نمبرز پورے نہیں، پی ٹی آئی ستائیس مارچ کو پرامن جلسہ کرے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے