ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) بلدیاتی نمائندگان کی حلف برداری کا عمل مکمل۔ تحصیل چئیرمین ہنگو عامر غنی اور تحصیل چئیرمین ٹل مفتی عمران سمیت 400 کے قریب بلدیاتی نمائندگان نے حلف اٹھا لیا۔ ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم نے تحصیل چئیرمینوں اور اے ڈی سی نے دیگر نمائندگان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریبات ڈی سی آفس میں ہوئی۔ تقریبات میں ڈی پی او اکرام اللہ سمیت سرکاری افسران اور عمائدین نے شرکت کی۔ تحصیل چئیرمین ہنگو عامر غنی ہو بڑے جلوس کی شکل میں ان کے آفس لایا گیا جبکہ ڈی شی آفس میں جمعیت علماء اسلام کے عہدیداران اور کارکنان نے تحصیل چئیرمین ٹل مفتی عمران کا بھر پور استقبال کیا۔ اس موقع پر تحصیل چئیرمین عامر غنی نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ہنگو عوام نے مجھے آزاد حیثیت چئیرمین منتخب کرایا، عوامی بے لوث خدمت کا مشن جاری رہے گا۔ میرے خاندان کی 4 دھائیوں کی سیاست بلا تفریق خدمت کی عکاس ہے۔تحصیل کونسل کی تمام ممبران کو سماجی ترقی کی عمل میں شریک کروں گا۔