پشاور (مانند نیوز ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے سہ ماہی رپورٹ جاری کردی جس کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 154486 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ چیف کیپٹل پولیس محمد اعجاز خان کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے پر 873‘ ہیلمٹ نہ پہننے پر 29814‘ ون ویلنگ پر 191‘ کالے شیشوں کے استعمال پر 3259‘ غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل چلانے پر396‘ اوور لوڈنگ پر 2609‘ نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی پر 16241‘ تجاوزات قائم کرنے پر 2702, بغیر روڈ پرمٹ کے گاڑی چلانے پر 618‘ دوران سفر موبائل استعمال کرنے پر 440‘ لین ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر 18879 اور دوسری گاڑیوں کو راستے کا حق نہ دینے پر 32968 افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے