پبی (مانند نیوز ڈیسک) ضلع نوشہرہ کی تحصیل ہیڈکوارٹر نوشہرہ میں جاری بندوبست کاابتدائی مرحلہ مکمل, 32موضع جات بندوبست کے بعد ڈسٹرکٹ کلیکٹر/ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے حوالہ کردیا گیا۔ سٹلمنٹ آفیسر/مہتمم بندوبست اقبال خان نے تکمیل شدہ 32بندوبستی موضع جات کا ریکارڈ ڈسٹرکٹ کلیکٹر/ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے نما?ندے تحصیلدار نوشہرہ مستمر شاہ کے حوالہ کردیا۔ اس موقع پر بندوبست کے تحصیلداران زرعلی خان اورڈسٹرکٹ کلیکٹر/ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کا دیگر ریونیو عملہ بھی موجود تھا۔