اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) نئے وزیرِ اعظم کا انتخاب آج (پیر) کو ہو گا،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا وقت بھی تبدیل کر دیا گیا۔جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق نئے وزیرِ اعظم کا الیکشن آج (پیر کو) ہو گا۔دوسری جانب قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے کہا کہ قومی اسمبلی کے آج (پیر کو) ہونے والے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو دوپہر 2 بجے ہو گا۔اس سے پہلے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 11 بجے طلب کیا گیا تھا۔