اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے پاکستان کی عوام دستور کی پاسداری اور جمہوریت کا تسلسل چاہتے ہیں۔ آئین کو کاغذوں کا پلندہ قرار دینے والی سوچ چاہتی ہے کہ پاکستان افراتفری کا شکار رہے۔منگل کے روز بلاول بھٹو زرداری نے 18ویں آئینی ترمیم کو 12 سال مکمل ہونے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی زیرِ قیادت حکومت کے دوران اٹھارہویں ترمیم کی منظوری تاریخ ساز کارنامہ تھا۔ آصف علی زرداری نے اٹھارہویں ترمیم کے تحت صدر کو حاصل تمام ایگزیکٹیو اختیارات پارلیمان کو دیئے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے نتیجے میں صوبوں کو ان کا حق ملا، وفاق مضبوط ہو۔اٹھارویں ترمیم نے صوبہ خیبرپختونخوا کو اس کی شناخت دی۔ بلاول نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد کوئی بھی آئین شکن اپنی مرضی کا نقاب نہیں لگا سکتا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے