کرم (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ارباب شفیع اللہ کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سنٹرل کرم عنایت خان نے آج سرپاخ چیک پوسٹ،سید کرام چیک پوسٹ،مخرانی چیک پوسٹ کا وزٹ کیا۔ دوران وزٹ ڈی ایس پی نے سرپاخ چیک پوسٹ پر جاری تعمیراتی کام اور میٹیریل کا جائزہ لیکر مزید بہتری لانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقاتیں کرنے کے بعد سرکاری بلڈنگز، حوالات ریکارڈ اور صفائی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ آخر میں انہوں نے ڈی پی او کرم ارباب شفیع اللہ کی جاری کردہ ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں چوکیات میں تمام آنے والے سائلین کے مسائل کو فوری طور پر حل کریں اور ان کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آکر تمام جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاخطر قانونی کاروائیاں عمل میں لائیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو بہرصورت یقینی بنائیں۔